سری نگر:سرکاری دفتر میں کشمیری پنڈت کا جنگجو نے کیا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-05-2022
سری نگر:سرکاری دفتر میں  کشمیری پنڈت کا جنگجو نے کیا قتل
سری نگر:سرکاری دفتر میں کشمیری پنڈت کا جنگجو نے کیا قتل

 


آواز دی وائس،سری نگر

جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میں دہشت گردوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹارگٹ حملے کا ایک اور واقعہ ہے۔ معلومات کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں نے جمعرات کو بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں ایک سرکاری ملازم راہل بھٹ کو اس کے دفتر میں گھس کر گولی مار کر زخمی کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ بندوق بردار چاڈورہ علاقے میں واقع تحصیل دفتر میں داخل ہوئے اور کلرک راہل کو گولی مار دی۔ کشمیری پنڈت راہل کو فوری علاج کے لیےاسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بعد علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا، 'دہشت گردوں نے چاڈوری کے تحصیلدار دفتر، بڈگام میں راہل بھٹ نامی اقلیتی برادری کے ایک ملازم کو گولی مار دی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ان دنوں دہشت گرد اقلیتی برادری اور کشمیری پنڈتوں سمیت مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

فوجی حکام نے حال ہی میں بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں کم از کم 168 دہشت گرد سرگرم ہیں جب کہ اس سال انکاؤنٹر میں 75 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں سے 21 غیر ملکی تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 مہینوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ مقابلوں میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا اور دراندازی کی 12 کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔

ایک سینئر فوجی افسر نے کہا کہ شدید آپریشن (انسداد دہشت گردی) پوری طاقت سے جاری رہے گا جب تک کہ بقیہ تقریباً 168 دہشت گرد یا تو ہتھیار ڈال دیں یا مارے نہ جائیں۔