کشمیر: تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دہشت گرد مارے گئے
دہشت گرد مارے گئے

 

 

سری نگر :جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو 2 بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔ دونوں سرینگر میں ایک مقابلے میں مارے گئے۔

ان میں سے ایک لشکر کا کمانڈر محمد عباس شیخ ہے۔ دوسرے دہشت گرد کا نام شکیب منظور ہے۔ آئی جی پولیس وجے کمار نے دونوں دہشت گردوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

عباس شیخ اور ثاقب منظور دونوں کو پولیس نے اس سال مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

 کولگام کے رام پور گاؤں کے ذرائع نے بتایا کہ شیخ جنوبی کشمیر ضلع کے اعلیٰ کمانڈر تھے۔ 45 سالہ شیخ کا شمار پرانے دہشت گردوں میں ہوتا تھا۔ وہ پہلے حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شیخ مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) کا حصہ تھے۔ پولیس اسے لشکر طیبہ کا شیڈو گروپ سمجھتی ہے۔ پچھلے 6 سالوں میں وہ کئی بار محاصرہ توڑنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ جبکہ ثاقب سرینگر کا رہائشی تھا۔