کشمیر: گریز سے لیکر ٹنگڈار تک جنرل راوت کو خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2021
کشمیر: گریز سے لیکر ٹنگڈار تک جنرل راوت پیش کیا گیا خراج عقیدت
کشمیر: گریز سے لیکر ٹنگڈار تک جنرل راوت پیش کیا گیا خراج عقیدت

 

 

 رضوان شفیع وانی ۔سری نگر 

تمل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جنرل بپن راوت اور 12 دیگر افراد کی موت پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے، وہیں وادی کشمیر کے کونے کونے سے جنرل بپن راوت کو یاد کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں جنرل بپن راوت کو تعزیت کا اظہار کے ساتھ ساتھ ہی ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔ وادی کے مختلف مقامات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کہیں موم بتیاں روشن کی گئیں ،کہیں لوگوں نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے اور کہیں خاموش جلوس نکالے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی فوجی افسر کی موت پر کشمیر کے کونے کونے میں غم کا ماحوم نظر آیا ہے۔ ۔

غم کی اس گھڑی میں لوگ سرینگر کے تاریخی لال چوک میں جمع ہوئے اور سی ڈی ایس بپن راوت کی یاد میں موم بتیاں جلا کر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ لالچوک کے گھنٹہ گھر کے احاطے میں جنرل بپن راوت کی تصویر رکھی گئی اور لوگوں نے انہیں پھول چڑھائے۔ اسی طرح سے وادی کے دیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

awaz

لال چوک پر کشمیریوں نے جنرل بیپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا


ضلع بڈگام کے دہرمنا علاقے میں شام دیر گئے نوجوان اور چھوٹے بچے گھروں سے باہر آگئے اور جنرل روات کی یاد میں پیدل مارچ نکالا۔ یہ نوجوان ہاتھوں میں موم بتیاں اور پلے کارڈز لیے ہوئے تھے۔ ان پلے کارڈز پر 'جنرل صاحب ریسٹ ان پیس'، بپن راوت کی روح کو سکون' جیسے جملے لکھے ہوئے تھے۔ بچے اور نوجوان 'جنرل بپن روات امر رہے' جیسے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ علاقے کے ایک نوجوان نے کہا کہ جنرل بپن راوت کی یاد میں کینڈل مارچ نکالا اور ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ادھر بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں بھی مقامی لوگوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ مل کر جنرل راوت کی یاد میں پیدل مارچ کیا۔ اس موقع پر گریز کے معروف سماجی کارکن فرید احمد کالو نے بتایا کہ جنرل راوت کا اچانک موت پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ فرید کالو نے بتایا کہ جنرل صاحب نے اپنی پوری زندگی ملک کے لیے وقف کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

داور گریز کے رہنے والے اعجاز احمد ڈار نامی ایک نوجوان نے جنرل راوت کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ 'جنرل راوت ایک بہترین اور قابل افسر تھے۔

awaz

سرحدی علاقہ گریز میں فوج اور مقامی لوگوں نے جنرل راوت کو یاد کیا


انہوں نے ملک کے بہت اچھا کام کیا۔ ان کی خدمات کو جموں وکشمیر میں یاد رکھا جائے گا' ضلع کپواڑہ کے کیرن، ٹنگڈار اور کچھ علاقوں میں علاقے میں جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لوگوں نے موم بیتیاں جلا کر جنرل روات کو یاد کیا اور ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ ادھر ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں بھی بپن راوت کی موت پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ مقامی لوگوں اور فوج نے راوت کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ سی ڈی ایس بپن راوت ایک اچھے انسان تھے اور کشمیر وادی خاص کر بارہمولہ سے ان کا خاص لگاو تھا۔ وہ یہاں کے نوجوانوں کے مسائل کو سنتے تھے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ وہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے تھے، اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہوئے۔'

ادھر ضلع پونچھ میں بھی نوجوانوں نے جنرل راوت کی یاد میں پیدل مارچ نکالا۔ نوجوان 'انڈین آرمی زندہ باد'، جنرل راوت امر رہے' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے راوت کی موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بپن راوت نے پورے ملک میں خدمات بخوبی انجام دی ہے' جموں میں کئی تنظیموں نے سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

awazurdu

جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کی جانب سے شہر کے نیو پلاٹ علاقے میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس دوران جنرل راوت کو خراج تحسین پیش کیا۔ لوگوں نے سی ڈی ایس بپن راوت کی تصویر پر پھولوں کے ہار چڑھائے اور کہا کہ ملک نے بہادر بیٹوں کو کھو دیا ہے۔ جموں بار ایسوسی ایشن کے پرنسپل ایڈوکیٹ ایم کے بھردواج کی صدارت میں عدالت کے احاطے میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر وکلاء نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون ، کانگریس کے غلام احمد میر، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے الطاف بخاری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی جنرل راوت کی اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے اپنے ایک بہادر بیٹے کو کھو دیا ہے۔