کشمیر: بڈگام میں 15دنوں میں تین تیندوے زندہ پکڑے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 پنجرے میں قید
پنجرے میں قید

 

 

سری نگر :کشمیر میں تیندوے کی دہشت قل رہی ہے۔کیونکہ بڈگام میں ہی تیندوے کے حملوں کے کئی واقعات ہوگئے تھے۔بہرحال ایک بچی کو نوالہ بنانے کے بعد وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جنگلی جانوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر چل رہے آپریشن کے تحت نے دو ہفتوں کے اندر مختلف علاقوں میں تین تیندوے زندہ پکڑے گئے ہیں محکمہ وائلڈ لائف نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جنگلی جانوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن چلایا ہوا ہے، جس کے تحت محکمے نے دو ہفتوں کے اندر مختلف علاقوں میں تین تیندوے زندہ پکڑ لئے۔محکمہ وائلڈ لائف نے جمعے کی صبح ضلع بڈگام کے کلشی پورہ خانصاحب علاقے میں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔

متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ کلشی پورہ میں ایک تیندوا جمعہ کی صبح قریب چھ بجے پکڑ لیا گیا جس کا وزن 60 کلو ہے۔انہوں نے کہا کہ تیندوے کو داچھی گام منتقل کیا جائے گا جہاں ویٹرنری ماہرین اس کی جانچ کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ تیندوے کے گھومنے کی اطلادع موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے کی ایک ٹیم مذکورہ علاقے میں پہنچی اور وہاں ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔

 محکمے نے اپنے عملے کو چوکس رہنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی علاقے سے تیندوے نظر آنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی کارروائی کریں۔ بتادیں کہ یہ خانصاحب علاقے میں گذشتہ دو ہفتوں کے اندر پکڑا جانے والا دوسرا جبکہ ضلع بڈگام میں پکڑا جانے والا تیسرا تیندوا ہے۔قبل ازیں متعلقہ محکمے نے 15جون کو ضلع مجسٹریٹ دفتر بڈگام کے متصل واقع فارسٹ نرسری میں ایک تیندوے کو پکڑا تھا۔ ’