کشمیر : شہید جوان کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2022
کشمیر : شہید جوان کے جنازے میں ہزاروں  افراد کی شرکت
کشمیر : شہید جوان کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

 

 

سری نگر:سری نگر میں پولیس اہلکار کی تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی کشمیر سمیت پولیس کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ب

یاد رہے کہ سری نگر کے علی جان روڑ کے نزدیک مشتبہ جنگجووں نے پولیس اہلکارغلام حسن ڈار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور شام دیر گئے وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

یو  ہفتے کی شام کو پولیس لائنز سری نگر میں ایک تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج (آئی جی ) وجے کمار اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ آ

ئی جی کشمیر نے ترنگے سے لپٹے پولیس اہلکار کی میت پر گلباری کی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ اس تعزیتی گلباری تقریب میں آئی جی کشمیر وجے کمار کے علاوہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ایس ایس پی سری نگر اور ایس ایس پی پی سی آر کے علاوہ متعدد سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ ’

 شام دیر گئے مہلوک پولیس اہلکار کی لاش جونہی اُس کے آبائی علاقے پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور بعد میں اُس کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ سپرد لحد کیا گیا