کشمیر:این آئی اے نے چالیس ٹیچرس کو سمن بھیجا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-10-2021
کشمیر:این آئی اے نے چالیس ٹیچرس کو سمن بھیجا
کشمیر:این آئی اے نے چالیس ٹیچرس کو سمن بھیجا

 

 

سرینگر: کشمیر میں سویلین ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 40 اساتذہ کو طلب کیا ہے ، جس کی تحقیقات ایجنسی نے مقامی پولیس سے باضابطہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

وادی میں شہری ہلاکتوں سے متعلق مختلف تھانوں میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں جے کے پولیس پہلے ہی 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد کے کالعدم جماعت اسلامی کشمیر ،تحریک حریت یا عسکریت پسندوں کے ساتھ ماضی میں روابط رہےہیں۔

این آئی اے، سرینگر شہر کے عیدگاہ علاقے میں اسکول کے احاطے کے اندر عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے پرنسپل سپندر کور اور ٹیچر دیپک چند کے قتل کی تحقیقات سنبھال لی ہیں

۔ 40 اساتذہ کو این آئی اے نے شام 4 بجے طلب کیا۔ ان کا تعلق سری نگر شہر کے مختلف اسکولوں سے ہے۔