کشمیر: بڈگام میں آئی ای ڈی برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بڈگام میں برآمد آئی ای ڈی
بڈگام میں برآمد آئی ای ڈی

 

 

سری نگر : وسطی کشمیر کے بڈگام میں ائیرپورٹ روڈ کے ہمہما علاقے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ آئی ای ڈی کا پتہ لگایا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔

ایک پولیس اہلکار نےبتایا کہ ایئرپورٹ روڈ کے ہمہما علاقے میں گوگو گلی کے قریب تقریبا 6 6 کلو وزنی ا سٹیل کے کنٹینر میں نصب ایک آئی ای ڈی کا پتہ چلا۔

 انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا اور بعد میں کسی جانی و مالی نقصان کے بغیر اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک خبر یہ بھی آرہی ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی- این آئی اے جموں و کشمیر میں ڈوڈا ، کشتواڑ ، سری نگر ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع سمیت 5 سے زائد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔