کشمیر:بھاری برف باری،معمولات زندگی متاثر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کشمیر:بھاری برف باری،معمولات زندگی متاثر
کشمیر:بھاری برف باری،معمولات زندگی متاثر

 

 

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں بھاری برف باری کے باعث ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لاڑی یار گاوں میں اخروٹ کے دو درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

بتادیں کہ ترال کے دور افتادہ علاقوں میں دو سے ڈھائی فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی اور یہ رپورٹ فائل کرنے تک برف و باراں کا سلسلہ جاری تھا۔

پتہ چلا ہے کہ ترال کے پادی بل علاقے میں بھاری برف باری کے نتیجے میں مشتاق احمد شیخ ولد حبیب ا ﷲ شیخ کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ لاڑی یار ترال میں اخروٹ کے دو درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ترال کے دور اُفتادہ علاقوں میں بھاری برف باری ہو رہی ہے جبکہ اہم رابط سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث لو گ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ شاہراﺅں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے جبکہ بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کی خاطر بھی کوششیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پادی بل ترال میں رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور یہ کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کی خاطر محکمہ مال کی ایک ٹیم کو جائے موقع کی اور روانہ کیا گیا ہے۔