کشمیر: شہید پولیس مین کے والد نے کہا 'بیٹے نے معصوم لوگوں کو بچایا‘۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2022
کشمیر : شہید پولیس مین کے والد نے کہا 'بیٹے نے معصوم لوگوں کو بچایا'
کشمیر : شہید پولیس مین کے والد نے کہا 'بیٹے نے معصوم لوگوں کو بچایا'

 

 

آوازدی وائس / نئی دہلی

"مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے بیٹے کی قربانی نے کم از کم 1,000 جانیں بچائی ہیں اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ ہمارے پورے برادری کو ان پر فخر ہے۔" یہ الفاظ جموں و کشمیر کے پولیس افسر محمد مدثر شیخ کے والد مسعود احمد شیخ کے ہیں۔ محمد مدثر شیخ نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری گاؤں میں پاکستانی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی۔

مقابلے میں تین خطرناک پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔ اس کے علاوہ، جموں کے راجوری کے رنجیت سنگھ ایک شہری بھی بارہمولہ ضلع کے کریری میں نجیبتھ چوراہے پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگیا ۔

مسعود شیخ نے میڈیا سے اس وقت بات کی جب ان کے بیٹے کی لاش کو ان کے ساتھی آخری سلامی دینے کے لیے بارہمولہ پولیس لائنز لے جایا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اور فخر ہے کہ میرا بیٹا دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا جو معصوم لوگوں کو مارنے آئے تھے۔

بیٹے کی شہادت پر مسعود شیخ کے ردعمل کی ویڈیو کئی صحافیوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی: مسعود شیخ نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کو تین دن پہلے دیکھا تھا، جب وہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا۔