کشمیر ٹارگٹ کلنگ :راجستھان کے بینک منیجر کا قتل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2022
کشمیر ٹارگٹ کلنگ :راجستھان کے بینک منیجر کا قتل
کشمیر ٹارگٹ کلنگ :راجستھان کے بینک منیجر کا قتل

 

 

سری نگر: جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہیں۔ جمعرات کو دہشت گردوں نے کولگام میں ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ اس شخص کی شناخت بینک منیجر کے طور پر کی گئی ہے جو اصل میں راجستھان کے ہنومان گڑھ کا رہنے والا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے کولگام ضلع کے آریہ موہن پورہ میں واقع مقامی دیہاتی بینک میں بینک منیجر پر گولی چلا دی۔

راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے رہنے والے کمار نے حال ہی میں کولگام میں اپنی پوسٹنگ جوائن کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور حملے کے پیچھے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ حملہ جموں کی ایک ہندو ٹیچر رجنی بالا کو کولگام میں بھی ایک اسکول کے باہر دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے کے دو دن بعد ہوا ہے۔

کولگام میں بینک منیجر کا قتل ملحقہ شوپیاں ضلع میں دو بڑے واقعات کے 24 گھنٹے کے اندر سامنے آیا۔ فاروق احمد شیخ نامی شہری گزشتہ شام اپنے گھر کے اندر دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہو گیا۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں اسے شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

راجستھان میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کشمیر میں امن برقرار رکھنے میں ناکامی پر این ڈی اے حکومت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہندو نشانے پر وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ اگست 2019 سے مارچ 2022 تک 4 کشمیری پنڈت اور 14 ہندو اور غیر کشمیری مزدور مارے گئے ہیں۔ اگست میں مرکزی حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا تھا۔

امیت شاہ 3 جون کو اعلیٰ سطحی میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 3 جون کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، این ایس اے اجیت ڈوول بھی اس میں شامل ہوں گے۔ شاہ نے گزشتہ ماہ کشمیر پر ایک جائزہ میٹنگ بھی کی تھی۔

ایک ماہ میں 6 ٹارگٹ کلنگ

جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں 6 ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راہول بھٹ (سرکاری ملازم) 12 مئی کو بڈگام میں، ریاض احمد ٹھاکر (پولیس اہلکار) 13 مئی کو پلوامہ میں، سیف اللہ قادری (کانسٹیبل) 24 مئی کو، امرین بھٹ (ٹی وی آرٹسٹ) 25 مئی کو اور رجنی بالا (پولیس اہلکار) کولگام میں۔ 31 مئی کو ٹیچر) کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

#terrorists fired upon a bank employee (manager) at Ellaqie Dehati Bank at Areh Mohanpora in #Kulgam district. He received grievous gunshot injuries in this terror incident. He is a resident of Hanumangarh Rajasthan. Area cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق ایلاکی دیہاتی بینک کے ملازم وجے کمار کو بینک کے احاطے میں گولی مار دی گئی۔

اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کمار ضلع کولگام کے آریہ گاؤں کی شاخ میں ایک علاقائی دیہی بینک کے منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ان پر صبح اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بینک برانچ میں داخل ہو رہا تھا۔

اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی موت ہوچکی ہے۔ تلاشی کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ دریں اثناء کشمیر میں ملازم ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی جموں میں احتجاج کر رہے ہیں۔

ہندو برادری کے ارکان اپنی برادری کے ارکان کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔