کرناٹک:کلاک ٹاورسےسبزجھنڈاہٹاکرلہرایا گیا ترنگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-03-2022
کرناٹک:کلاک ٹاورسےاسلامی جھنڈاہٹاکرلہرایا گیا ترنگا
کرناٹک:کلاک ٹاورسےاسلامی جھنڈاہٹاکرلہرایا گیا ترنگا

 

 

آواز دی وائس، بنگلورو

 ریاست کرناٹک کے کولار گھنٹہ گھر میں 74 سال کے انتظار کے بعد سبز پرچم کی جگہ ترنگا جھنڈا لہرایا گیا ہے۔یہی نہیں سبز رنگ کے ٹاور پر سفید رنگ کردیا گیا ہے اور اس پر ترنگا بھی پینٹ کیا گیا ہے۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ضلعی حکام کی جانب سے سبز پرچم کو ہٹانے اور اس کی جگہ قومی پرچم لگانے کے بعد شہر میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔کولار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈی دیوراجو صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کولار سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ایس منی سوامی طویل عرصے سے سبز پرچم کو ہٹانے اور کلاک ٹاور پر ترنگا لہرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جمعہ کو انہوں نے گھنٹہ گھر میں ترنگا لہرانے سے روکے جانے پر ضلعی عہدیداروں کو چیلنج کرتے ہوئے دھرنا دیا تھا۔

سری منی سوامی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا تھا کہ کلاک ٹاور پر لہرانے والےسبز پرچم کو ہٹا کر وہاں ترنگا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ قبل ٹاور کوسبز رنگ میں رنگا گیا تھا۔ اب اسے سفید رنگ دیا گیا ہے۔

گھنٹہ گھر کی تعمیر 1930 میں مصطفیٰ صاحب نامی ایک تاجر نے کرائی تھی۔