کرناٹک:حجاب کی اجازت دینے والےاسکولوں میں مسلم بچیوں کی تعداد بڑھی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2022
کرناٹک:حجاب کی اجازت دینے والےاسکولوں میں مسلم بچیوں کی تعداد بڑھی
کرناٹک:حجاب کی اجازت دینے والےاسکولوں میں مسلم بچیوں کی تعداد بڑھی

 

 

منگلورو: کلاس رومز میں بغیر حجاب آنے کی شرط کے سبب کرناٹک کے مسلمان ایسے اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں بچیوں کو حجاب پہننے کی اجازت ہے۔ ایسے اسکولوں میں داخلہ لینے والی مسلم بچیوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

یہ اسکول سرکاری یا امداد یافتہ اور غیر امدادیافتہ ہیں۔ ان میں سے بہت سے اسکول مسلم تنظیموں کے زیر انتظام چلتے ہیں۔

محکمہ پبلک انسٹرکشن کے عہدیداروں نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ ایک رجحان ہوسکتا ہے اور کہا کہ اقلیتی اسکولوں میں جانے والی مسلم لڑکیوں کی تعداد غیر معمولی ہے۔

کئی اداروں کے سربراہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک میں حجاب کے سلسلے میں تنازعہ کے بعد ایسے معاملات کا سامنا کر چکے ہیں۔

مثال کے طور پر، ساتویں جماعت کی ایک لڑکی جو ومنجور میں رہتی ہے اور پچانڈی کے قریب ایک اسکول میں پڑھ رہی تھی، اس نے ادارہ چھوڑ دیا اور گورپور کیکمبا میں ایک مسلم اقلیتی اسکول میں داخلہ لیا۔

بچی کے سرپرست نے بتایا کہ ہم کلاس 7 کے بعد بھی اسی اسکول میں تعلیم جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا کیونکہ اس سکول میں حجاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔

تاہم، جیسے ہی حجاب تنازعہ شروع ہوا، ہم نے اسے مسلم اقلیتی اسکول میں داخل کرانے کا فیصلہ کیا تاکہ بچی ہائی اسکول مکمل کرنے تک متاثر نہیں ہوگا۔

منجانڈی کے قریب ایک سرکاری اسکول کے سربراہ نے بتایا کہ دو مسلم لڑکیوں نے اسکول سے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ لے لیاہے کیونکہ اسکول کلاس رومز کے اندر حجاب کی اجازت نہیں دیتا۔

لڑکیوں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر دوسرے اسکول چلی گئی۔ دوسری لڑکی ایک مسلم اقلیتی اسکول میں چلی گئی کیونکہ اس کے چچا ناخوش تھے کہ اسے کلاس میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں تھی۔

اسکول کے سربراہ نے کہا، "چچا نے نجی اسکول میں فیس ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔"

مسلم اقلیتی اسکولوں کی اکثریت نے بتایا کہ تمام کلاسوں میں مسلم لڑکیوں کے داخلوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میجر تھودر میں آدرش گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے صدر محمد آصف سورالپاڈی نے کہا کہ مسلم والدین اب اقلیتی اسکولوں کی تلاش میں ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اسکولوں کی تعداد میں پچھلے تعلیمی سال کے مقابلے میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، پی یو سی کی مانگ زیادہ ہے۔ پی یو سی میں داخلے بڑھ گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ والدین ایسے اسکول چاہتے ہیں جو ان کی لڑکیوں کو حجاب پہننے کی اجازت دیں اور ساتھ ہی نماز کے کمرے بھی ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، ہم نے اضافی گاڑیاں الائی بیٹو اور مولار پٹنہ علاقے میں بھیجی ہیں کیونکہ پی یو سی میں داخلہ لینے والے سب سے زیادہ طلباء وہیں سے ہیں۔

بندر کے بدریہ ہائی سکول کے پرنسپل محمد اقبال کہا کہ حجاب تنازعہ کے فوراً بعد،بہت سارے سوالات تھے لیکن ان میں سے صرف مٹھی بھرنے ہی دوسرے اسکولوں میں داخلے لئے۔