کرناٹک: سومشیکر نے شریف کو ندی میں ڈوبنے سے بچایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
کرناٹک:  سومشیکر نے شریف کو ندی میں ڈوبنے سے بچایا
کرناٹک: سومشیکر نے شریف کو ندی میں ڈوبنے سے بچایا

 


آواز دی وائس، نئی دہلی 

 ایک طرف ہندوستان میں جہاں کچھ سماج دشمن عناصر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف  بھائی چارے اور ایکتا کی بھی مثال ملک کے ہر حصے میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ایسے ہی بھائی چارے کی ایک مثال ریاست کرناٹک کے ضلع جنوبی کنڑ سے آئی ہے، جہاں  ایک ہندو شخص نے ایک مسلمان شخص کوندی میں ڈوبنے سے بچایا۔ یہ واقعہ 2 اگست 2022 کو جنوبی کنڑ کے سلیا تعلقہ کے ہری ہراپلاتھڈکامیں پیش آیا۔

یہاں ایک ارتھ موور آپریٹر  محمد شریف اپنی گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی پانی میں جا گری، وہ ندی کی پانی میں بہنے لگے۔ کیوں کہ وہ ندی کے کنارے گاڑی چلا رہے تھے۔ زمین کے تودے دھسنے سےان کی گاڑی ندی میں گری تھی۔ پھر وہ ہری ہراپلاتھڈکا کے پل پر پھنس گئے تھے۔

 قریب تھا کہ محمد شریف پانی میں غرقاب ہو جائے۔ شریف کی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے، ان کے ایک قریبی ہندو دوست  سومشیکر کٹیمانے نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ندی میں چھلانگ لگا دی۔

انہوں نے ندی میں چھلانگ لگاکر اپنے دوست کی جان بچائی۔سومشیکر کے ذریعہ شریف کے بچاؤ کے عمل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔      

  تاہم، دکشینا کنڑ سے بھائی چارے کی دل دہلا دینے والی مثال یہ بتاتی ہے کہ پرامن بقائے باہمی اور تنوع میں اتحاد، قدیم ہندوستانی روایت ناقابل تسخیر ہے جس کی خلاف ورزی کسی بھی برادری کے انتہا پسند نہیں کر سکتے۔