کرناٹک:تمام اسکولوں میں قومی ترانہ گانا لازمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2022
کرناٹک:تمام اسکولوں میں قومی ترانہ گانا لازمی
کرناٹک:تمام اسکولوں میں قومی ترانہ گانا لازمی

 

 

بنگلور: کرناٹک کے اسکولی تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے ریاست کے تمام اسکولوں کے لیے صبح کی مناجات کے بعد قومی ترانہ گانا لازمی قرار دیا ہے۔

بنگلورو کے تین اسکولوں میں قومی ترانے کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہونے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا۔ 17 اگست کے حکم نامے کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجز پر ہوگا۔

حکومتی حکم کے نفاذ کے باوجود بنگلورو کے تین اسکولوں میں قومی ترانہ نہیں گایا جا رہا تھا۔ اس کے بعد، محکمہ پبلک انسٹرکشن، شمالی اور جنوبی ڈویژن، بنگلورو کے ڈپٹی ڈائریکٹرز نے متعلقہ اسکولوں کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ صبح کی مناجات میں قومی ترانہ نہیں تھا۔

بنگلورو نارتھ ڈی ڈی پی آئی لوہتاشوا ریڈی نے کہا – پچھلے ہفتے ان اسکولوں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جہاں طلباء قومی ترانہ نہیں گا رہے تھے۔ اب انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اب وہاں قومی ترانہ باقاعدگی سے گایا جائے گا۔

اس سے قبل ناگیش نے بنگلورو کے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ علاقے میں سینٹ جوزف بوائز ہائی اسکول، بشپ کاٹن بوائز ہائی اسکول اور بالڈون گرلز ہائی اسکول کے خلاف ضروری کاروائی کا حکم دیا تھا۔ کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے سیکشن 133 (2) کے مطابق، ایک اصول ہے کہ جب اجتماعی مناجات کے لیے جگہ کی کمی ہو تو کلاسوں میں قومی ترانہ گایا جانا چاہیے۔