شیموگا میں دھماکہ، 6 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
شیموگا حادثہ
شیموگا حادثہ

 

کرناٹک کے شیو موگا کے نواحی علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جلاٹین کی چھڑیں لے جارہے ٹرک میں دھماکہ ہو گیا- اس افسوسناک سانحے میں کم از کم چھ مزدور مارے گیے- حادثے میں متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہواجب ایک ٹرک کانکنی کے لئے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ جا رہا تھا- ٹرک میں کئی مزدور بھی سوار تھے۔شیو موگا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر ضلع اور پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ دھماکہ ایک بجری اور بولڈر کرشنگ سہولت کے نزدیک ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز شیو موگا سمیت آس پاس کے چک منگلور اور داون رے ضلعوں میں بھی سنائی دی۔پولیس نے بتایا کہ اس دھماکے کی شدت اتنی تیز تھی کہ کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں پر بھی دراڑ پڑ گئی اور لوگ زلزلہ آنے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل گئے

شیو موگا ضلع انتظامیہ کے افسران نے بتایا کہ دھماکہ کی وجہ سے ہوناسوڈو کے نزدیکی گاؤں میں گھنے گھوئیں کے غبار نظر آئے۔ ٹرک میں دھماکے سے اس میں سوار چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔   بالاگیرےکی جانب جانے والی سڑک پر بڑی دراڑ پڑ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس دوران وزیراعظم نریندر مودی دھماکہ متاثرین کی موت پر رنج کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’شیو موگا میں مزدوروں کی موت سے دکھی ہوں۔ غمزدہ کنبوں کے تئیں تعزیت‘‘۔ زخمیوں کی جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔