کرناٹک : اُڈپی کے بیشتر کالجوں میں باحجاب طالبات غیر حاضر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2022
کرناٹک : اُڈپی کے بیشتر کالجوں میں باحجاب طالبات  غیر حاضر
کرناٹک : اُڈپی کے بیشتر کالجوں میں باحجاب طالبات غیر حاضر

 

 

اُڈپی:کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پر فیصلہ آچکا ہے۔ کالجوں میں حجاب پر پابندی برقرار ہے لیکن اس کے باوجود با حجاب طالبات کا احتجاج جاری ہے۔ 

حجاب معاملےمیں ہائی کورٹ کا فیصلہ صاد ر ہونے کے بعد اُڈپی ضلع کے اسکول اور کالج شروع ہوگئے ہیں مگر ان میں سے اکثر باحجاب طالبات کلاسوں سے غیر حاضر رہیں ہیں۔

حجاب کا مطالبہ لےکر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنےوالی اُڈپی سرکاری پی یو گرلس کالج کی 6طالبات اور اُڈپی کی ایم جی ایم، اجرکاڑو جی شنکر سرکاری ڈگری کالج ، کنداپور سرکاری جونئیر کالج سمیت مختلف کالجوں میں بہت ساری باحجاب طالبات کلاسوں سے غیر حاضر رہیں۔

کنداپور کی سرکاری جونئیر کالج میں پی یو دوم کی کلاسس کو چھٹی تھی تو پی یو اول میں زیر تعلیم 16باحجاب طالبات میں سے صرف تین طالبات نے حجاب نکال کر کلاس میں حاضری دی تو بقیہ سبھی طالبات غیر حاضر رہنے کی پرنسپال نے جانکاری دی ۔

فیصلے کے پیش نظر ضلع کی سبھی اسکول اور کالجوں کے اطراف 200میٹر تک امتناعی احکامات جاری ہیں۔ پولس سکیورٹی لگائی گئی ہے۔ اُڈپی کالج پرنسپال :کالج کی 600طالبات میں سے 50طالبات غیر حاضر ہیں۔ ان میں 15مسلم طالبات بھی شامل ہیں۔ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنےو الی 6طالبات آج کالج کو نہیں آئیں۔اسی طرح طالبات حجاب نکال کر کلاسوں میں حاضر ہوئی ہیں۔

بقیہ کالج میں کوئی مسئلہ نہیں ہونے کی بات کالج پرنسپال رودرے گوڈ ا نے کہی۔ ڈی سی کا پی یوکالج دورہ :اُڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر کورما راؤ نے اُڈپی کی سرکاری پی یوکالج کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا اور پرنسپال کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے ہائی کورٹ فیصلے کے ایک دن بعد کالج شروع ہونے پر کالج کے حالات کا جائزہ لیا اور عوام سے ہائی کورٹ فیصلے کا احترام کرتے ہوئے امن کو بحال رکھنےکی اپیل کی۔

ضلع میں کسی بھی طرح کا احتجاج ، جشن ، ریلی ، جلسے وغیرہ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اور کالج علاقے میں 144دفعہ نافذ رہنے کی جانکاری دی ۔ اس موقع پر اُڈپی کی تحصیلدار ارچنا بھٹ، تعلیمات عامہ کے افسران ، شہری پولس انسپکٹر پرمود کمار وغیرہ موجود تھے۔