کرناٹک ہائی کورٹ:اسلام میں شادی ایک معاہدہ ہے لیکن سابق بیوی ’نان ونفقہ‘ کی حق دار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-10-2021
کرناٹک ہائی کورٹ:اسلام میں شادی ایک معاہدہ ہے لیکن سابق بیوی ’نان ونفقہ‘ کی حق دار
کرناٹک ہائی کورٹ:اسلام میں شادی ایک معاہدہ ہے لیکن سابق بیوی ’نان ونفقہ‘ کی حق دار

 

 

بنگلور: کرناٹک ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اسلام میں شادی کئی معاملات میں ایک معاہدہ ہے۔ یہ ہندو مت کی طرح شادی کی سنسکار نہیں ہے۔مگر جب شادی ٹوٹ جاتی ہے تو کچھ حقوق اور ذمہ داریوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

 کرناٹک ہائی کورٹ بنگلور کے بھونیشوری نگر کے رہائشی 52 سالہ اعجاز الرحمن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہا تھا۔ رحمان نے ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ 12 اگست 2011 کو فیملی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

 تین ہزارروپے ہر ماہ ادا کرنے کا حکم 

۔۔ 25 نومبر 1991 کو شادی کے چند ماہ بعد رحمان نے اپنی بیوی سائرہ بانو کو 5000 روپے کی مہر پر 3 طلاق دی۔ کچھ دنوں بعد رحمان نے دوسری شادی کی اور ایک بچے کا باپ بن گیا۔ سائرہ نے 24 اگست 2002 کو دیکھ بھال کے لیے ہرجانے کی درخواست کی تھی۔

 فیملی کورٹ نے رحمان کو سائرہ کی دیکھ بھال کے لیے ہر ماہ تین ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ سائرہ ہر ماہ رقم لینے کی حقدار ہے۔ اسے یہ مقررہ رقم دوبارہ شادی یا موت تک ملنی چاہیے۔

جج نے عدالت میں قرآنی آیت کا حوالہ دیا

 رحمان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ نے ان پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جسٹس ڈکشٹ نے کہا - اسلام میں شادی ایک معاہدہ  ہے ، لیکن طلاق کی صورت میں ذمہ داریوں سے منہ نہیں موڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد فرائض کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایک قانون ہے کہ کسی بے سہارا بیوی کو جب طلاق دی جائے تو اس کو بھتہ دیا جائے۔

 عدالت نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان مرد کو اخلاقی اور مذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی بے سہارا سابقہ ​​بیوی کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ اسلامی قانون کے مطابق مہر کو ایک طرح سے لڑکی کو دیا جانے والا جہیز سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ شادی سے پہلے لڑکی کو دینا ضروری ہے۔