کرناٹک: تین سال میں63 فرقہ وارانہ فسادات:کسی کو سزا نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2022
کرناٹک: تین سال میں63 فرقہ وارانہ فسادات:کسی کو سزا نہیں
کرناٹک: تین سال میں63 فرقہ وارانہ فسادات:کسی کو سزا نہیں

 

 

بنگلورو،: کرناٹک میں پچھلے تین سالوں میں63 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں،ان میں سے کسی کو بھی سزانہیں ہوئی ہے۔یہ اطلاع وزیر داخلہ ارگاگیانیندرانے کرناٹک کے ودھان سبھامیں تحریری طورپر دی ہے۔

 کانگریس رکن اسمبلی پرینکا کھرگے نے وزیر داخلہ سے اس تعلق سے سوال پوچھاتھاجس میں انہوں نے کہاتھاکہ یہ تمام معاملات زیر سنوائی ہیں اور بعض معاملات عدالت کے سامنے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ فرقہ وارانہ فسادات کےتعلق سے کسی کو بھی سزانہیں ہوئی ہے۔مزید بتایاگیاکہ اس سال کے پہلے دومہینوں میں سات فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں،پچھلے تین سالوں میں 12 معاملات شیموگہ ضلع سے پیش آئے ہیں۔

اس سلسلے میں قانونی ماہرین کاکہناہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کے تعلق سے جو قوانین ہیں وہ کمزورہیں،بعض موقعوں پر گواہوں کی عدم موجودگی سے یا پھر کمزور گواہوں کی بنیادپر مقدمے منسوخ ہوجاتے ہیں یا ملزمان کو راحت مل جاتی ہے،اس تعلق سے معقول اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور ضرورت پڑے تو موجودہ قوانین میں ترمیم لاناہوگا