کرناٹک: یوم عاشورہ کے موقع پر دو نوجوانوں پر حملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 کرناٹک:  یوم عاشورہ کے موقع پر دو نوجوانوں پر حملہ
کرناٹک: یوم عاشورہ کے موقع پر دو نوجوانوں پر حملہ

 


آواز دی وائس،بنگلور

ریاست کرناٹک کے شہر گدگ میں گذشتہ9اگست2022 کو یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران دو نوجوانوں پرچاقوسے حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد گدگ ضلع میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حساس علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

منگل کو جلوس کے دوران گدگ کے قریب ملاسمودرا گاؤں میں توفیق حسامانی (23) اور مصدق ہوسمانی (24) پرچاقو سےحملہ کیا گیا۔ نوجوان کو پیٹ، سینے اور ٹانگوں میں چوٹیں آئیں۔ توفیق حسامانی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو گدگ کے جی آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

واقعے کے بعد سومیش گوڈی، یلپا گوڈی اوران کے ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جوابی کارروائی میں متاثرہ خاندانوں نے کمیونٹی کے سینکڑوں افراد بشمول خواتین کے ساتھ مل کرملزم سومیش گوڈی کے گھر پر حملہ کیا۔ ہجوم نے گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور کنبہ کے افراد پر حملہ کیا۔ مبینہ طور پر ایک ملزم ہندوتوا تنظیم کا رکن سری رام سینہ سے ہے۔