دبئی : قدیم فن 'کلاری' کا ریکارڈ- مودی نے کی سراہنا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دبئی: قدیم فن 'کلاری' کا ریکارڈ- مودی نے کی سراہنا
دبئی: قدیم فن 'کلاری' کا ریکارڈ- مودی نے کی سراہنا

 

 

منصور الدین فریدی/ آواز دی وائس

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو من کی بات میں دبئی میں بنے ایک قدیم مارشل آرٹ فن کلاری' کا ذکر کیا  اور دبئی کی سرزمین پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر ان لوگوں کو مبارک باد دی جو اس کا حصہ تھے- ایک قدیم ہندوستانی مارشل آرٹ کا فن  جس سے انگریزوں پر اس قدر خوف تھا کہ 18 ویں صدی میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی-مگر اب دوبارہ واپسی کی راہ پر گامزن ہے اور نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہا ہے-

رقص اور یوگا کے ساتھ کھیلے جانے والے کلاری میں تلواریں، ڈھالیں اور لاٹھی جیسے ہتھیار شامل ہوتے ہیں۔

کلاری فن کے دو حصے ہیں جن میں ایک کو کھیل کے طور پر کھیلا جاتا ہے اور دوسرے کو جنگ یا اپنے دفاع کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

تین ہزار سال پرانے اور قدیم ہندو صحیفوں میں اس فن کا تذکرہ موجود ہے۔ آج کے دور میں بھی یہ فن سب کو متاثر  کرتا ہے۔

ہندوستان میں برطانوی نوآبادیاتی دور کے حکمرانوں نے 1804 میں اس فن پر پابندی عائد کی تھی لیکن یہ 20 ویں صدی کے اوائل میں اور 1947 میں  آزادی کے بعد بحال ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے یہ چھپ کر کھیلا جاتا تھا۔ حالیہ دہائیوں میں اس فن نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے

دبئی میں بنے ریکارڈ سے قبل اس فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان

کب اور کیسے بنا تھا ریکارڈ

 وزیراعظم نریندر مودی نے اس ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے دبئی کا نام لیا تھا - جی ہاں یہ ریکارڈ دبئی میں بسے ہندوستانی باشندوں نے ہی بنایا تھا ، یہ ایک تحریک کا نتیجہ تھا-

ہندوستانی مارشل آرٹ کلاریپائیتو کے کل 270 طلباء، جن کی عمریں 4 سے 60 سال کے درمیان تھی 6دسمبر کوایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا-۔

کلری کلب دبئی نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک ساتھ سب سے زیادہ لوگوں کا کلاریپائیٹو پرفارم کرنے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جو کامیاب رہی ۔

 جج نے اپنا اس مظاہرے کا معائنہ مکمل کیا اور  سرٹیفکیٹ  حوالے کرنے سے پہلے ریکارڈ کا اعلان کیا تھا-

کلاری کے مقابلے کا ایک منظر

کلاری، جو 3,000 سال سے زیادہ پرانی کلا ہے، وسیع پیمانے پر قدیم ترین مارشل آرٹ سمجھا جاتا ہے، اور اسے اکثر تمام مارشل آرٹس کی ماں کہا جاتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کلاری کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کی کوشش سے پہلے دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پروٹیکٹو سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی کو کلری کے فن سے روبرو کرایا گیا تھا- جس  میں کلاری کو تلواروں، چاقوؤں اور لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے لڑتے دکھایا گیا۔ برہنہ ہاتھ لڑائی اور اپنے دفاع کی تکنیک بھی دکھائی گئی تھی ۔

ریکارڈ کی کوشش کلب کے بانی اور پرنسپل کوچ ڈاکٹر راہیس گروکل کی دماغی پیداوار تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ "ہم نے فالکن بنانے کا انتخاب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہم یو اے ای کو اپنے آبائی ملک کے طور پر خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔