امجد احتشام سعید ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 امجد احتشام سعید ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر
امجد احتشام سعید ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

 

 

آواز دی وائس، شملہ

 جسٹس امجد احتشام سعید نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکور بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے نئے جج کو مبارکباد دی۔

جسٹس احتشام امجد کی پیدائش21 جنوری 1961 کو ہوئی۔

انہوں نے سال 1984 میں بمبئی یونیورسٹی سے قانون میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

وہ مرکزی حکومت کے پینل، بمبئی ہائی کورٹ (سینئر کونسل گروپ ون میں بھی شامل تھے۔