آواز دی وائس،سری نگر
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں جون میں 19 انکاؤنٹرس میں 33 جنگجوہلاک ہوئے۔نیوز ایجنسی کے این او کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 19 انکاؤنٹرس میں سے کولگام میں 5، شوپیاں اور پلوامہ میں 3-3، اننت ناگ، کپواڑہ، بارہمولہ اور سری نگر میں 2-2 انکاؤنٹر ہوئے۔
انکاؤنٹر کا آغاز 3 جون2022 کو اننت ناگ کے رشی پورہ کپران علاقے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر نثار کھانڈے کی ہلاکت کے ساتھ ہوا تھا۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 جون2022 کو، بارہمولہ ضلع کے سوپور زلورہ علاقے میں ایک انکاونٹر میں لشکر طیبہ کا ایک غیر مقامی جنگجو ہلاک ہوئے۔
7 جون کو لشکر طیبہ کے دو جنگجو طفیل، ایک پاکستانی شہری اور ترال پلوامہ سے تعلق رکھنے والےاشتیاق لون کنڈی کپواڑہ میں ایک تصادم میں مارے گئے۔
7 جون کو ایک حزب جنگجو ندیم احمد راتھر عرف ڈاکٹر راجہ ندیم ولد عبدالرحمن راتھر ساکنہ اشموجی کولگام جو 27 مارچ 2020 سے لاپتہ تھا بدی مرگ شوپیاں میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔
گیارہ جون2022کو حزب المجاہد کے جنگجو کی شناخت رسک احمد گنائی کے طور پر ہوئی، جو کولگام ضلع کے موہن پورہ کے قریب شوچ گاؤں کا رہنے والا تھا، کنڈی پورہ کولگام میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔
وہیں12جون2022لشکر طیبہ کے تین مقامی جنجگو جن کی شناخت جنید شیرگوجری، فاضل نذیر بھٹ اور عرفان احمد ملک کے نام سے ہوئی، درابگام پلوامہ میں ایک تصادم میں مارے گئے۔
12 جون کو گاندربل سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ کے جنگجو عادل پیری کو پالی پورہ سری نگر میں ایک انکاونٹر میں مارا گیا۔
14 جون کو، لشکر طیبہ کے دو جنگجو کی شناخت عبداللہ گوجری، فیصل آباد(پاکستان)کے رہائشی اور عادل حسین میر عرف سفیان عرف مصعب، ساکن اننت ناگ، سری نگر کے علاقے بمنہ میں ایک تصادم میں مارے گئے۔
15 جون کو لشکر طیبہ کے دو جنگجو جن کی شناخت جان محمد لون ساکنہ بری پورہ شوپیاں اور طفیل نذیر گنی ساکنہ رام نگری شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے، کنجی ولر شوپیاں میں ایک تصادم میں مارے گئے۔
16 جون کو کولگام کے مشی پورہ علاقے میں ایک تصادم میں حزب المجاہدین کے دو مقامی جنگجو مارے گئے تھے۔
16 جون کو کولگام کے ہنگول گنڈ علاقے میں حزب کے دو جنگجو جنید احمد بٹ اور باسط اشرف وانی ایک تصادم میں مارے گئے۔
19 جون کو ڈی ایچ پورہ کولگام میں دو مقامی جنگجو بشمول جیش اور ایل ای ٹی سے ایک ایک کی شناخت ذاکر پیڈر آف کولگام اور حارث شریف کولگام کے طور پر کی گئی۔
20 جون کو کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک تصادم میں چار جنگجو بشمول تین غیر مقامی اور ایک مقامی گرفتار جنگجو شوکت احمد سیڈو شوپیاں سے مارے گئے۔
20 جون کو چٹ پورہ پلوامہ میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا تھا۔
21 جون کو، لشکر طیبہ کے دو جنگجو کی شناخت زاہد احمد چوپان ساکنہ ٹینگوانی شوپیاں اور محمد یونس گل ساکنہ واش باغ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے، جو سوپور کے تلیبل علاقے میں ایک تصادم میں مارے گئے تھے۔
21 جون کو توجن پلوامہ میں ایک تصادم میں دو جیش جنگجوؤں کی شناخت عابد احمد شیخ ساکنہ بارپورہ پلوامہ اور ماجد نذیر لڈو پام پور کے طور پر کی گئی تھی۔
25 جون کو شوپیاں کے شرمل علاقے میں ایک جنگجو چھوٹے سے انکاونٹر کے دوران ہلاک ہوگئے۔
27 جون کو لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کی شناخت زبیر احمد میر ساکنہ قیموہ کولگام اور ادریس احمد ڈار ساکنہ کولپورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے جو تربجی کولگام میں مارے گئے تھے۔
29 جون کو کولگام کے نوپورہ میر بازار علاقے میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کی شناخت وانگنڈ قاضی گنڈ کے یاسر وانی اور چوٹی پورہ شوپیاں کے رئیس احمد کے طور پر کی گئی۔