جج کو دانستہ طور پر نشانہ بنایاگیا:سی بی آئی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جج کو دانستہ طور پر نشانہ بنایاگیا:سی بی آئی
جج کو دانستہ طور پر نشانہ بنایاگیا:سی بی آئی

 

 

رانچی: جانچ ایجنسی سی بی آئی نے کہا کہ کرائم سین کا تجزیہ اور تعمیر نو ، سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ اور دستیاب فرانزک شواہد بتاتے ہیں کہ اتم آنند کو دو افراد نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا اور قتل کیا۔ سی بی آئی نے یہ بات جھارکھنڈ ہائی کورٹ کو انکوائری کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہی۔

ایجنسی نے کہا کہ قتل کی تفتیش آخری مراحل میں ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ وہ اب دستیاب جسمانی شواہد کے ساتھ فرانزک رپورٹ کے ذریعے کیس کی تصدیق کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے ملک بھر سے چار مختلف فرانزک ٹیموں کو شواہد کا مطالعہ کرنے کے لیے لگایا ہے۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی دونوں ملزمان کے برین میپنگ اور جھوٹ پکڑنے والے ٹیسٹ کی رپورٹ کا بھی مطالعہ کر رہی ہے۔ دونوں ملزمان لکھن ورما اور راہول ورما کو اس واقعے کے اگلے دن گرفتار کر لیا گیاتھا۔

جبکہ آٹورکشہ ایک خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ اگست میں ایجنسی نے کئی اہم شواہد دریافت کیے۔ اس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ ملزم نے جرم کرنے سے پہلے ریلوے ٹھیکیدار کے دو چوری شدہ موبائل فون کال کرنے کے لیے استعمال کیے تھے۔

۔ 28 جولائی کو 49 سالہ جج اتم آنند ایک آٹو کی زد میں آکر فوت ہوگئے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ جج اتم آنند کی موت کی تحقیقات اور اب تک کی گئی کارروائی سے مطمئن نہیں تھی۔ 23 ستمبر کو عدالت نے سی بی آئی کے زونل ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ڈاکٹر روی رنجن اور جسٹس سوجیت نارائن پرساد کی عدالت نے کہا تھا کہ سی بی آئی ہر ہفتے پیش رفت رپورٹ دے رہی ہے ، لیکن اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہر بار سٹیریو ٹائپ رپورٹس فائل کرنا۔ یہ تسلی بخش نہیں ہے۔ عدالتی افسر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ہم نتائج چاہتے ہیں۔