جے پی نڈا 13 ممالک کے سفیروں سے کریں گے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-06-2022
جے پی نڈا 13 ممالک کے سفیروں سے کریں گے ملاقات
جے پی نڈا 13 ممالک کے سفیروں سے کریں گے ملاقات

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

  نئی دہلی: "بی جے پی کو جانیں" پہل کے ایک حصے کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج قومی دارالحکومت دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں 13 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔ نڈا آج شام 4 بجے بی جے پی کے دفتر میں برطانیہ، اسپین، فن لینڈ، کروشیا، سربیا، نیپال، تھائی لینڈ، ماریشس اور جمیکا سمیت 13 ممالک کے سفارت کاروں سے بات چیت کریں گے۔

 "بی جے پی کو جانیں" پروگرام کے تحت، نڈا غیر ملکی سفارت کاروں کو پارٹی کے بارے میں بریف کیں گے اورانہیں سنہ1951 سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے، اپنا سفر کیسے طئے کیا۔ اس پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔اس میں پارٹی کے تاریخی سفر، نظریات، تنظیم اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں غیر ملکی سفارت کاروں کو معلومات فراہم کی جائے گی۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 'بی جے پی کو جانیں' پہل کے تحت 150 ممالک کے سفیروں کے ساتھ نڈا کی بات چیت کا یہ تیسرا ایپیسوڈ ہوگا۔ وہ اب تک 34 غیر ملکی سفیروں سے بات چیت کر چکے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں جے پی نڈا قوم کی تعمیر میں پارٹی اور بی جے پی حکومتوں کی تاریخ، جدوجہد، کامیابیوں، نظریہ اور شراکت کے بارے میں تفصیل سے باتیں کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ اس کے بعد بی جے پی سربراہ نے لاؤس، روس، کیوبا، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکی کے سفیروں سے بات چیت کی تھی۔

بی جے پی کے خارجہ امور ونگ کے سربراہ وجے چوتھ والے نے کہا کہ نریندرمودی حکومت کے تحت ہندوستان کی عالمی شناخت میں اضافہ ہوا ہے اور سفیروں کو پارٹی کی تاریخ اور وژن سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی مزید سفیروں سے بات چیت کرے گی۔ چوتھ والے نے کہا کہ ہم اس مہینے تین یا چار ڈائیلاگ سیشن کریں گے۔

غیر ملکی سفیروں کو افریقی، مشرقی ایشیائی، خلیجی، دولت مشترکہ اور شمالی امریکی ممالک کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے اگلے ایونٹس 13 جون اور 15 جون کو ہوں گے۔

آج کے پروگرام میں بی جے پی کے قومی ترجمان راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، گرو پرکاش پاسوان، پارٹی انچارج برائے امور خارجہ وجے چوتھائیوالے اور کچھ دیگر نامور لیڈر بھی آج کے پروگرام میں جے پی نڈا کے ساتھ شامل ہوں گے۔