جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول اور سی بی ایس ای اسکول ایک دوسرے کو داخلہ دیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-12-2021
جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول اور سی بی ایس ای اسکول ایک دوسرے کو داخلہ دیں گے
جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول اور سی بی ایس ای اسکول ایک دوسرے کو داخلہ دیں گے

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سیکنڈری اور سینئر سکنڈری امتحانات سرٹیفکٹ کو سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) کی جانب سے مساوی سرٹیفکٹ کی منظوری مل گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، اسکول کی دسویں اور بارہویں کے پروگرام پیش کرنے کے لیے قانونی طور پر مجاز ہے۔ سی بی ایس ای نے واضح کیا ہے کہ باہمی داخلہ دینے کی پالیسی کی بنیاد پر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پاس طلبا جنھیں سی بی ایس ای سے ملحقہ اسکولوں میں داخلہ چاہیے انہیں اس کی اجازت ہوگی اور سی بی ایس ای سے ملحقہ اسکولوں کے طلبا جنھیں جامعہ اسکول میں داخلہ چاہیے انھیں بھی اس کی اجازت ہوگی۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے مساوی سرٹیفکٹ کی منظوری کی بابت سی بی ایس ای بورڈ سے رابطہ قائم کیا تھاکیوں کہ جامعہ سے دسویں اور بارہویں پاس کچھ طلبا نے مساوی سرٹیفکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سی بی ایس ای کے ملحقہ اسکولوں میں داخلہ نہ دیئے جانے کی شکایت کی تھی۔

مجھے خوشی ہے کہ مساوی سرٹیفکٹ کے اجرا کے بعد ہمارے طلبا کومستقبل میں کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔