جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جن جاتیہ گورو دیوس منایا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-11-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جن جاتیہ گورو دیوس منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جن جاتیہ گورو دیوس منایا گیا

 

 

 نئی دہلی : شعبہ سماجیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پندرہ نومبر دوہزا بائیس کو شعبہ کے سمینار روم میں جن جاتیہ گورو دیوس منایا۔سبجیکٹ ایسو سی ایشن نے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں ملک کے مختلف خطوں اور علاقوں کے نمایاں   قبائلی شخصیات کی زندگی اور ان کی خدمات پر متعدد پرزینٹیشن بھی پیش کیے گئے تھے۔طلبا کے تیار کردہ پرزینٹیشن نے جدو جہدو آزادی اور متعددتہذیبی و ثقافتی شعبوں میں نمایاں قبائلی ہیروزکی غیر معمولی خدمات کو اجاگر کیا۔

جن ممتاز اور نمایاں ہستیوں کی زندگیوں اور خدمات سے متعلق اس پروگرام میں گفتگو ہوئی ان میں سے چند کے نام یہ ہیں:برسا منڈا،تھلکل چنٹھو اور تلک مانجھی۔ شعبہ کے طلبا انکش پال (بی۔اے تیسرا سمسٹر) ادھم اور قیوم (بی۔اے۔ فرسٹ سمسٹر)نے یہ پرزینٹیشن دیے تھے۔

صدر شعبہ، پروفیسر منیشا ترپاٹھی۔پانڈے کے اظہا رتشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ سبجیکٹ ایسو سی ایشن نے ’جن جاتیہ گورودیوس‘ منعقد کرنے کے سلسلے میں جس سرگرمی اور ذوق و شوق کا مظاہرہ کیا انھوں اس کوشش کی بھی ستائش کی۔

ڈاکٹر کے۔آر۔نارائنن سینٹر فار دلت اینڈ مائناریٹیز اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جن جاتیہ گورو دیس کی یاد میں پندرہ نومبرکو ایک آن لائن سیمنار منعقد کیا۔ پروفیسر ورگینیس شاشا نے اس میں تقریر کی۔ پروفیسر شاشا نے’برسا منڈا ٹرائبس اینڈ سیلف رول‘ کے مرکزی خیال سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔انھوں نے انگریزی سرکار کے خلاف ہندوستان کی جدو جہدآزادی میں برسا منڈا کی خدمات کے ذکر کے ساتھ قبائلی شناخت کو مستحکم کرنے کے سے متعلق ان کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔