بارہمولہ: بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-11-2021
بارہمولہ: بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
بارہمولہ: بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جے کے پیپلزجسٹس فرنٹ(JK People's Justice Front )کی جانب سے جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 'شہید محمد مقبول شیروانی' کی یاد میں خون کے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جے کے پیپلز جسٹس فرنٹ نے گذشتہ 07 نومبر 2021 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں محب وطن شہید محمد مقبول شیروانی کی یاد میں خون کےعطیہ کیمپ کا انعقاد کیا، جنھوں نے جموں و کشمیر کو1947 میں قبائلی حملے سے بچایا تھا۔

 اس موقع پر 60 سے زائد یونٹ خون کا عطیہ دیا گیا۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نےشہید محمد مقبول شیروانی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ مقبول شیروانی سچےقوم پرست تھے جنہوں نے قوم کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ ذات، رنگ یا مذہب کی لکیروں سے بالاتر ہوکر کام کیا۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف غیرمسلح جنگ کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو اس سچے محب وطن کی قربانی کے بارے میں جاننا چاہیے۔