جھارکھنڈ: تمام اضلاع میں ادارۂ شرعیہ کھول رہا ہے دارالقضاء

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جھارکھنڈ: تمام اضلاع میں ادارۂ شرعیہ کھول رہا ہے دارالقضاء
جھارکھنڈ: تمام اضلاع میں ادارۂ شرعیہ کھول رہا ہے دارالقضاء

 

 

جمشیدپور: جھارکھنڈ کے تمام اضلاع میں دارالقضاء کی شاخیں کھولی جائیں گی۔ ادارہ شرعیہ ریاست کے ہر ضلع میں دارالقضاء اور دارالافتاء کی شاخیں قائم کر رہی ہے تاکہ مسلم معاشرے میں طلاق، زمین اور جائیداد سمیت خاندانی تنازعات کو شرعی قانون کے تحت حل کیا جا سکے۔

تاکہ لوگوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے عدالت کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ ساتھ ہی عدالت پر بوجھ بھی کم ہوگا۔ اب تک اس کی جمشید پور، رانچی، دھنباد، دمکا، ہزاری باغ، کوڈرما، لوہردگا، راج محل (صاحب گنج) اور بوکارو میں شاخیں ہیں۔

ساتھ ہی، ڈالٹن گنج، گوڈا، مادھو پور اور جامتاڑا میں مارچ 2022 تک شاخیں کھول دی جائیں گی۔

مولانا قطب الدین رضوی، ناظم اعلیٰ کم چیف منیجنگ ڈائریکٹر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی کے مطالبے پر مذہبی اور سماجی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جمشید پور میں سٹی قاضی مفتی عابد حسین نے بتایا کہ دارالقضاء نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ملک میں 3.44 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں۔

مسلمان دارالقضاء میں گھریلو معاملات حل کر کے عدالت کا بوجھ ہلکا کر رہا ہے۔ مولانا قطب الدین رضوی، جوادارہ شرعیہ، جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ ہیں،نے بتایا کہ مسلمانوں کے مقدمات کو حل کرکے عدالت بوجھ کم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ لہٰذا جن علاقوں میں دارالقضا نہیں ہے وہاں شروع ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دارالقضاء میں درخواست موصول ہونے کے بعد سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ مقدمہ دارالقضاء کے لائق ہے یا نہیں۔ پھر اسے رجسٹر میں درج کیا جاتا ہے۔

اس کی الگ فائل بنائی جاتی ہے۔ اس کے بعد دوسرے فریق کو اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ بھی اپنے پہلو رکھیں۔ فیصلے کے بعد اس فیصلے کے خلاف اگلے 90 دنوں میں اپیل کی جا سکتی ہے۔ اگر ضروری ہو تو اسے عدالت میں بھیجا جاتا ہے۔

وہاں دونوں فریق اپنے اپنے بیانات دیتے ہیں، لیکن جب تک قاضی کو عدالت سے براہ راست ہدایت نہ مل جائے، قاضی کسی فریق کی طرف سے گواہی کے لیے عدالت میں نہیں جاتا۔

اطلاعات کے مطابق ایک دارالقضاء میں 5 ارکان ہوتے ہیں۔ 5 ممبران میں ایک چیئرمین ہوتا ہے جسے قاضی کہتے ہیں۔

دارالقضاء کا رکن بننے کے لیے ضروری ہے کہ مذہب اسلام کا گہرا علم ہو۔ چیئرمین اور ممبران شہر کے دانشوروں کی عمومی رائے سے نامزد کیے جاتے ہیں۔ دارالقضاء شریعت (مذہب) کا حوالہ دے کر فیصلہ سناتی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بھی دارالقضاء قائم کرتا ہے۔