جھارکھنڈ:ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں،الیکشن کمیشن نے گورنر کو رپورٹ بھیجی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
جھارکھنڈ:ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں
جھارکھنڈ:ہیمنت سورین کی کرسی خطرے میں

 

 

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین مشکل میں ہیں۔ ان کی کرسی خطرے میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ کے سی ایم ہیمنت سورین کے خلاف رپورٹ گورنر کو بھیج دی ہے۔ اسمبلی کی رکنیت منسوخی کی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔

ہیمنت سورین کے خلاف کان کنی کے معاملے میں تفتیش جاری ہے۔ یہ کیس ان کے اپنے نام پر کان کنی لیز الاٹمنٹ کیس سے متعلق ہے۔ ہیمنت پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

واضح ہوکہ جھارکھنڈ کانکنی گھوٹالے کی تفتیش جاری ہے اور کل ہی 16 مقامات پر ای ڈی نے چھاپے مارے تھے۔ رانچی میں سی ایم ہیمنت سورین کے قریبی پریم پرکاش کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ پریم پرکاش کے گھر کے والٹ سے دو اے کے 47 رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

پریم پرکاش کے پرانے دفتر میں بھی تفتیش جاری ہے۔ یہ دفتر پچھلے کچھ دنوں سے بند ہے۔ پریم پرکاش کے 11 مقامات پر چھاپے کا سلسلہ جاری ہے۔ پریم پرکاش کو جھارکھنڈ کی سیاست میں مضبوط دخل رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔ اس سے پہلے بھی ای ڈی نے پریم کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔

تاہم ای ڈی نے چند گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اسے رہا کر دیا۔ مقامی پولیس کو بھی اس کاروائی کے بارے میں جاننے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ معاملہ آگے بڑھ سکتا ہے اور اگر ہیمنت سورین کی اسمبلی کی رکنیت گئی تو انہیں چھ مہینوں کے اندر وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑے گا۔