کارگل میں منایا گیا جن اؤشدھی دیوس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2021
کارگل میں منایا گیا جن اؤشدھی دیوس
کارگل میں منایا گیا جن اؤشدھی دیوس

 

 

 فاروز احمد/ لداخ

کارگل میں پردھان منتری جن اؤشدھی دیوس 2021 بڑے زور شور سے منایا گیا- کونسلر ٹاؤن ایل اے ایچ سی سی کارگل حاجی محمد عباس ایڈولپا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کارگل میں پردھان منتری جن اؤشدھی مرکز کا افتتاح کیا جس میں ہر قسم کی جنریک دوائیں کم قیمت پر دستیاب ہوں گی جس کی افادیت اور معیار ایک جیسے ہوں گے۔

حاجی محمد عباس نے سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد خود سنٹر سے دوا بھی خریدی۔ اس موقع پر حاجی عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو صحت عامہ کے شعبے میں کافی ترقی ہوئی ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کی بہتری کے لئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دکانوں سے لوگوں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم کرکے عام لوگوں کو کافی راحت ملے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز احمد ڈپٹی سی ایم او کارگل ، ڈاکٹر شبیر حسین آر ایم او اور نوڈل آفیسر پی ایم جے اے وائی ، سی ایچ او کارگل سید محمد شاہ اور دیگر افسران اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔