جموں: دہشت گردانہ حملہ۔ایک جوان شہید۔ دو دہشت گرد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2022
جموں:  دہشت گردانہ حملہ۔ایک جوان شہید۔ دو دہشت گرد ہلاک
جموں: دہشت گردانہ حملہ۔ایک جوان شہید۔ دو دہشت گرد ہلاک

 

 

جموں : جموں کے سنجوا ںعلاقے میں دو دہشت گردوں نے سی آئی ایس فورس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت 5پانچ اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے اے ایس آئی بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ واقعہ کے بعد شدید تصادم آرائی ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سنجوان آر می کیمپ پر حملے کی تحقیقات سنبھالے گی، جس کے بعد ایک سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔ جس کے لیے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ادھر مالواہ کنزر ٹنگمرگ میں 40گھنٹے تک مسلح تصادم آرائی ہوئی جس میں سرکردہ کمانڈر سمیت 3ملی ٹینٹ جاں بحق جبکہ 5اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔تصادم آرائی میں2رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

جموں انکوانٹر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جموں رینج مکیش سنگھ نے میڈیا کو بتایا اسلحہ اورباقی چیزوں سے لگتا ہے کہ ملی ٹینٹ فدائین حملہ آور تھے ۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں سے اسلحہ اور گولی بارودبرآمد کیا گیا ۔ جموں کے جلال آباد سنجوا ںعلاقے میں جمعہ علی الصبح3:30بجے دو ملی ٹینٹوں پر مشتمل ایک گروپ نے سی آئی ایس ایف کی ایک بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 6اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جن میں بعد میں اے ایس آئی ایس پی پاٹل زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا ۔

انہوں نے بتایا ابتدائی فائرنگ کے بعد دہشت گرد نزدیکی علاقے تک فرار ہوئے جنہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے اضافی کمک روانہ ی گئی۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ۔ حملہ آور نزدیکی بستی میں داخل ہوئے اور انہوں نے ذوالفقار علی کے مکان کے عقبی حصے میں داخل ہوکر سیکورٹی عملے پر فائرنگ کی۔ قریب 6گھنٹے تک تصادم آرائی جاری رہی جس میں دونوں ملی ٹینٹ مارے گئے۔

 کنزر بارہمولہ دہشت گردوں  اور پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کے درمیان تقریباً 40 گھنٹے تک جاری رہنے والی گولی باری جمعہ کو لشکر طیبہ کے تین دہشت گردوں کی ہلاکت اور ایک افسر سمیت چار فوجی جوانوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ختم ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار کے علاوہ ایک شہری بھی زخمی ہوئے۔اس دوران 2رہائشی مکان تباہ ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ تصادم کے مقام سے 3 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ان میں سے دو کل اور ایک آج بر آمد ہوئی۔ گذشتہ روز برآمد ہونے والی لاشوں میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر یوسف کانٹرو بھی شامل تھا۔