جموں: ڈرون نظر آیا،بی ایس ایف کی فائرنگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2022
جموں: ڈرون نظر آیا،بی ایس ایف کی فائرنگ
جموں: ڈرون نظر آیا،بی ایس ایف کی فائرنگ

 

 

جموں: جموں میں ایک بار پھر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ معلومات کے مطابق بی ایس ایف کو صبح تقریباً 4.15 بجے ارنیا علاقے میں کچھ ہلکی جنبش کا شبہ ہوا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ ڈرون تھا۔ اس کے بعد بی ایس ایف نے کئی راؤنڈ فائر کیے اور وہ ڈرون واپس لوٹ گیا۔

یہ ڈرون 300 میٹر کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ ابھی دو روز قبل جموں کے اکھنور علاقے میں بی ایس ایف کو 800 میٹر کی بلندی پر ڈرون اڑتے ہوئے پایا گیا تھا جس کے بعد فائرنگ کی گئی اور وہ ڈرون واپس چلا گیا۔

اس سے پہلے بھی کٹھوعہ ضلع میں بی ایس ایف نے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جس میں بم جیسی کوئی چیز ملی تھی۔ مقامی لوگوں نے ڈرون کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اسے مار گرایا گیا۔

کٹھوعہ ضلع میں ملے ڈرون کو بی ایس ایف نے مار گرایا لیکن اکھنور سیکٹر میں صرف دو راؤنڈ فائر کیے جس کے بعد ڈرون واپس لوٹ گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بار بار سرحد پار سے ڈرون آنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو ایک حکمت عملی کے تحت ڈرون کے ذریعے سرحد پارسے بھیجا جا رہا ہے۔ جسے زیادہ تر ہائی وے کے قریب گرایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ آئی ای ڈی دہشت گردوں کے لیے کام کرنے والے مددگاروں تک آسانی سے پہنچ سکے۔

گزشتہ چند دنوں سے سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ منگل کو کناچک کے علاقے میں ملنے والا آئی ای ڈی بھی جموں پونچھ ہائی وے پر اکھنور کے قریب تھا۔

کچھ دن پہلے کٹھوعہ کے راج باغ میں پے لوڈ والا ڈرون ہائی وے پر پہنچا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سرحد پار سے ہائی وے پر آئی ای ڈیز گرائے جاتے ہیں تاکہ اسے لینے کے لیے آنے والے مددگاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کہیں پھنس جانے کی صورت حال ہو تو بچنا آسان ہے۔ ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت زیادہ ہے۔ یہاں پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔

معلومات کے مطابق کٹھوعہ، اکھنور، ارنیا اور سانبہ میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈرون کے ذریعے سرحد پار سے آئی ای ڈی اور ہتھیار لانے کے 7 معاملے سامنے آئے ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی ریسیور نہیں پکڑا گیا۔