جموں:بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2022
جموں:بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا
جموں:بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا

 

 

جموں: بارڈر سیکورٹی فورس نے ہفتہ کی صبح ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا جو جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس کی شناخت سیالکوٹ کے 45 سالہ محمد شاباد کے طور پر کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف نے صبح سویرے سرحد کے قریب کچھ مشتبہ حرکت دیکھی اور اسے حراست میں لینے سے پہلے انتباہی گولیاں چلائیں۔

تاہم، اس کے قبضے سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔ جمعرات کو، بی ایس ایف نے پاکستان کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا اور ایک، ایک کلو گرام وزنی ہیروئن کے دس پیکٹ ضبط کیے تھے۔

بی ایس ایف کے دستوں کی فائرنگ سے ایک سرحد پار اسمگلر زخمی ہوا لیکن وہ رینگتے ہوئے پاکستان کی طرف واپس جانے میں کامیاب ہوگیا۔