جموں وکشمیر:اشتعال انگیزی،یوٹیوبرگرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2022
جموں وکشمیر:اشتعال انگیزی،یوٹیوبرگرفتار
جموں وکشمیر:اشتعال انگیزی،یوٹیوبرگرفتار

 

 

سری نگر۔ کشمیر کے یوٹیوبر فیصل وانی کو جموں و کشمیر پولیس نے آج ہفتے کے روز گرفتار کرلیا۔ ان پر قابل اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

فیصل وانی کے خلاف صفا کدل پولیس اسٹیشن میں دفعہ 505 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ وانی نے ہفتہ کو بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کا ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی تھی۔

جموں و کشمیر پولیس نے آج صبح گرافک وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا اور یوٹیوبر فیصل وانی کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ دراصل اس ویڈیو میں نوپور شرما کا ایک مجسمہ ہے جس کا سر جسم سے جدا ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ادھر یوٹیوبر فیصل وانی نے آج معافی مانگتے ہوئے کہا، 'کل میں نے نوپور شرما کی ایک ویڈیو بنائی جو پورے ہندوستان میں وائرل ہوگئی۔ اور مجھ جیسا بے قصور شخص تنازعات میں پھنس گیا۔

معافی مانگنے والے ویڈیو میں وانی نے کہا ہے کہ کسی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ یوٹیوبر نے مزید واضح کیا کہ اس نے اپنے چینل پر پوسٹ کی اصل ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیاہے۔

اس معافی نامے میں وانی نے اپیل کی، 'جس طرح آپ پسند کریں اور میرے دیگر ویڈیوز کو وائرل کریں، اسے شیئر کریں اور وائرل کریں۔

اس سے لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ میں اپنے عمل پر نادم ہوں۔ اس ماہ کے شروع میں بی جے پی نے نوپور شرما اور نوین جندل کو دہلی بی جے پی کی میڈیا یونٹ سے معطل کر دیا تھا مگر انھیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

درحقیقت انہوں نے پیغمبر اسلام کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس کو لے کر جمعہ کو ملک کے کئی حصوں میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اتر پردیش، دہلی، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے ہوئے اور تشدد پھوٹ پڑا۔

اس سے قبل خلیجی ممالک نے اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے معافی مانگنے کا کہا تھا۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں تیار ہونے والی اشیاء کا بھی بائیکاٹ کیا گیا۔ نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف مختلف ریاستوں میں کئی ایف آئی آر درج کی گئیں۔