جموں اور کشمیر کو ریاستی حیثیت مناسب وقت پر: شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پارلیمنٹ میں جموں اور کشمیر ری آرگنیزشن (ترمیم) بل 2021 پیش کیا
وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پارلیمنٹ میں جموں اور کشمیر ری آرگنیزشن (ترمیم) بل 2021 پیش کیا

 

 آج لوک سبھا میں وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم سے کشمیر کے تعلق سے سوال کیا جاتا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہم نے اپنے وعدوں کو پورا کیا یا نہیں- وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اس سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں لیکن سوال کرنے والوں کو اپنے دور اقتدار میں کے جانے والے ایکشن کا بھی جواب دینا ہوگا- وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں جواب دینے سے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کئی نسلوں تک اس ملک پر حکومت کرنے والوں کی طرف سے جواب مانگا جانا مناسب نہیں ہے- اس سے پہلے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پارلیمنٹ میں جموں اور کشمیر ری آرگینائزیشن (ترمیم) بل 2021 پیش کیا- وزیر داخلہ نے کشمیر کی ریاستی حیثیت سے متعلق بل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں اور کشمیر کو مناسب وقت پر ریاستی حیثیت دی جائے گی-