جموں و کشمیر: این آئی اے کے چھاپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2021
این آئی اے کی چھاپہ ماری
این آئی اے کی چھاپہ ماری

 

 

آواز دی وائس : نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں 9 مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے کی یہ کارروائی بڑے پیمانے پر پاکستان سےہندوستان میں رقوم کی منتقلی سے متعلق تھی۔

تحقیقاتی ایجنسی نے جموں و کشمیر  پولیس ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور انڈو تبت بارڈر پولیس کی مدد سے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے مشتبہ تاجروں کے احاطے میں تلاشی لی۔ اس دوران این آئی اے نے مختلف دستاویزات ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مجرمانہ مواد ضبط کیا۔

این آئی اے نے جے اینڈ کے پولیس ، سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کی مدد سے ضلع پونچھ میں ایل او سی کے مشتبہ تاجروں کے احاطے میں نو مقامات پر تلاشی لی۔