جموں و کشمیر:ں47,441کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2022
جموں و کشمیر:ں47,441کروڑ روپے کی سرمایہ کاری
جموں و کشمیر:ں47,441کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

 

 

جموں:جموں و کشمیر حکومت کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کیلئے 47,441 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی 4,226 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ سال جنوری میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور صنعتی ترقی کو بلاک کی سطح تک لے جانے کیلئے 28,400 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ایک نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔2037 تک لاگو ہونے والی نئی پالیسی نے غیر ملکیوں کیلئے خطے میں سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار کی۔ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا، ''مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) میں یونٹس قائم کرنے کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کیلئے 47,441 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 4,226 تجاویز آن لائن موڈ کے ذریعے موصول ہوئی ہیں۔ان تجاویز سے 1.97 لاکھ روزگار پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ان تجاویز کی منظوری کے عمل کو پہلے ہی تیزی سے ٹریک کیا گیا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ 2022-23 میں نئی صنعتی املاک کی ترقی کے لیے کل 150 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے، اور حکومت کا مقصد نئی پالیسی کے تحت تقریباً 4.5 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت کو مختص 1,003 کروڑ روپے یو ٹی میں صنعتی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی جاری کوششوں کی تکمیل کریں گے۔

جموں و کشمیر میں نئی صنعتی اسٹیٹس کے قیام پر خاطر خواہ رقم خرچ کی جائے گی۔ صنعت کا محکمہ دستکاری کو فروغ دینے کے لیے 2,000 سیلف ہیلپ گروپس کی بھی مدد کرے گا۔اس سال کے بجٹ میں جموں و کشمیر کے نوجوان کاروباریوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 200 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔