جموں وکشمیر:تصادم، حزب المجاہدین کا ایک جنگجو ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2022
جموں وکشمیر:تصادم، حزب المجاہدین کا ایک جنگجو ہلاک
جموں وکشمیر:تصادم، حزب المجاہدین کا ایک جنگجو ہلاک

 

 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔

کشمیر زون پولیس نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں کالعدم جنگجو تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے کولگام کے کھانڈے پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ (ایجنسی)