جمعیت علما ء ہند نے شروع کی اصلاح معاشرہ تحریک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2021
جمعیت علما ء ہند نے شروع کی اصلاح معاشرہ تحریک
جمعیت علما ء ہند نے شروع کی اصلاح معاشرہ تحریک

 

جمعیت علما ء ہند نے فتنوں کے اس دور میں ملک گیر سطح پر اصلاح معاشرہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے- جمعیت علماء ہند کی قومی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک و ملت کے اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو ا

مجلس عاملہ میں خاص طور سے اصلاح معاشرہ تحریک کو ملک گیر سطح پر سرگرم کرنے پر فیصلہ کیا گیا- جمیت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے مرکزی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ارکان امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند،مولانا محمود اسعد مدنی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند، مولانا مفتی محمد سلمان منصورپوری ا ستاذ حدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباداور مولانا قاری شوکت علی مہتمم جامعہ اعزازالعلوم ویٹ ہوں گے، جب کہ اس کے کنوینر مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعیۃ علماء ہند مقرر کے گئے