جامعہ نگر: الشفا اسپتال نےکیا'کوڈ فیلڈ اسپتال' کا قیام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-05-2021
ایک بڑی پہل
ایک بڑی پہل

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

'دی اسکالراسکول' ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں آج الشفا ہاسپٹل کے تحت کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک الگ سے 'کوڈ فیلڈ اسپتال' کا جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کیا یقینا یہ 50 بستروں والا اسپتال یقینا جا معہ نگر کے مکینوں کے لیے بڑی راحت کا سامان ہے ۔ امیر جماعت نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایسے افراد اور ادارے سامنے آئے ہیں جنھوں نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے الشفا ہاسپٹل اس کی ایک اہم مثال بن کر سامنے آیا ہے گزشتہ دوتین ہفتے سے انتہائی مشکل حا لات میں کام کر رہا ہے ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

نوجوان انسانوں کی خدمت کے لیے آگے آئیں ۔ ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے صدر و 'فیلڈ کوڈ اسپتال' کے سربراہ ٹی عارف علی نے بتایا کہ اسپتال میں 100 آکسیجن سیلینڈر ، 10 آکسیجن کنسینٹریٹ، نیبولیشن سمیت خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ وارڈ کا نظم کیا گیا ہے ۔ یہاں مریضوں کو تین وقت کا کھانہ بھی دیا جائے گا ، علاج کے دوران اگر کسی مریض کو دیگر اسپتال میں داخلکرانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو آکسیجن سپورٹ کے ساتھ 24 گھنٹہ ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہوگی ۔

awazurdu

'فیلڈ کوڈ اسپتال' کے نظم و ضبط کی مزید بہتری کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل 30 افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آگے چل کر حالات کے پیش نظر اگرمزید بستروں کو بڑھانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اسپتال انتظامیہ اس پر بھی غور کرے گی ۔ ٹی عارف علی نے مزید بتایا کہ اس اسپتال میں علاج مع کھانہ سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گیں ۔ معلوم ہو کہ فی الوقت الشفا ہاسپٹل میں کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے آئی سی یو 40 بیڈ کی سہولت اور وینٹی لیٹرکے ساتھ دستیاب ہے ۔ واضح ہوکہ وژن 2026 کا یہ ' فیلڈ کوڈ اسپتال 'آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر' کے اشتراک سے ممکن ہو سکا ہے ۔ آسٹر کے والینٹرس اس کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

awazurdu

 

الشفا اور وژن 2026 کے اشتراک سے تشکیل پانے والے 50 آکسیجن بستروں پر مشتمل کوویڈ اسپتال کل سے شروع ہوگا تمام طبی سہولیات والے اس اسپتال میں نرسنگ عملہ کے ساتھ ایک علیحدہ فیملی وارڈ ہے اور مریضوں کے لئے ناشتہ اور کھانے کے انتظامات ،اس اسپتال میں مریض سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جائے گا ، تمام سہولیات بالکل مفت ہیں- اس اسپتال کو آسانی سے چلانے کے لئے ابھی مزید رضاکاروں کی ضرورت ہے۔