جماعت اسلامی کی ’یوتھ کانفرنس‘ آج بگدل میں شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2021
جماعت اسلامی مسلم نوجوان طلبا کے بیچ کافی مقبول  ہے
جماعت اسلامی مسلم نوجوان طلبا کے بیچ کافی مقبول ہے

 

 

نئی دہلی : جماعت اسلامی ہند، بگدل میں ایک عظیم الشان ''یوتھ کانفرنس'' کا انقعاد کرنے جا رہی ہے- کانفرنس آرگنائزر محمد اقبال احمد غازی کا کہنا ہے کہ کانفرنس اتوارکے روز بعد نماز مغرب شولا پوری گارڈن فنکشن ہال، بگدل میں ہوگی۔ محمد اقبال احمد غازی نے مزید کہا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع پر ھُواجتباکم ''اُس نے تمہیں چن لیا'' رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کا مقصد طلبہ اور نوجوانوں کو اللہ تعالی سے وابستہ ہوکر مکمل عبادت اور بندگی کرنے پر آمادہ کرنا اور رسول اللہ صلی وسلم کی مکمل اطاعت کرنا ، نوجوانوں کو بامقصد زندگی گزارنے پر آمادہ کرنا اور ان کے اند خیر امت ہونے کا شعور بیدار کرنا، سماج کی تئیں طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں یاد دلانا اور ایک بہتر سماج کی تشکیل نو کے لیے جدوجہد کرنے پر آمادہ کرنا ہے ۔

کانفرنس کو ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین ریاستی صدر ایس آئی او، تلنگانہ، مولانا حافظ فائز الدین صاحب رکن جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد خطاب فرمائیں گے جبکہ اس کانفرنس کی صدارت مولانامحمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک فرمائیں گے۔