جئے شنکر نے فلپائن کے وزیر خارجہ سے کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-02-2022
  جئے شنکرکی فلپائن کے وزیر خارجہ سے کی ملاقات
جئے شنکرکی فلپائن کے وزیر خارجہ سے کی ملاقات

 

 

منیلا:ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے فلپائن میں پیر کے روز وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ اس میٹنگ میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وباء کے مابعد صحت اور سکیورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ۔

فلپائن کی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا’’فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسن جونیئر نے ڈاکٹر ایس جئے شنکر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’دونوں رہنما صحت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔

وزیر خارجہ کی حیثیت سے ڈاکٹر جئے شنکر کا آسیان ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ڈاکٹر جئے شنکراتوارکوفلپائن پہنچے۔ وہ فلپائن کی بحریہ کے لیے برہموس میزائلوں کی تین بیٹریوں کے لیے اس سال کے شروع میں 374.9 کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدے کو آگے بڑھانے کے لئے کل یہاں پہنچے ۔

اس ملاقات میں آج فلپائن-ہندوستان تعلقات کی موجودہ اور مستقبل کی سمتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں صحت اور سیکورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی مسائل بھی شامل ہیں ۔