جیل میں بند گرمیت رام رحیم اصلی نہیں،کورٹ سے جانچ کا مطالبہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2022
جیل میں بند گرمیت رام رحیم اصلی نہیں،کورٹ سے جانچ کا مطالبہ
جیل میں بند گرمیت رام رحیم اصلی نہیں،کورٹ سے جانچ کا مطالبہ

 

 

چنڈی گڑھ: پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک عجیب و غریب درخواست دائر کی گئی ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ روہتک جیل میں بند گرمیت رام رحیم فرضی ہے، وہ اصلی ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت سنگھ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اصل ڈیرہ سربراہ کو اغوا کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ پیر کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔ چنڈی گڑھ کے رہائشی اشوک کمار اور ڈیرے کے تقریباً ایک درجن پیروکاروں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈیرہ کے اصل سربراہ کو اغوا کر کے قتل کیا گیا یا پھر قتل کر دیا جائے گا تاکہ ڈیرے کی تخت نشینی کی جا سکے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ جس ڈیرہ سربراہ کو جیل میں رکھا گیا ہے وہ فرضی ڈیرہ سربراہ ہے۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ہریانہ حکومت، ہنی پریت اور سرسا ڈیرہ کے منتظم پی آر نین کو مدعا بنایا گیا ہے۔

عرضی گزاروں نے الزام لگایا کہ انہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ اصل ڈیرہ سربراہ کو راجستھان کے ادے پور سے اغوا کیا گیا تھا اور اب وہ فرضی شخص کی جگہ اصلی کو لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

درخواست کے مطابق درخواست گزاروں کے ساتھ ساتھ دیگر پیروکاروں نے ڈیرہ سربراہ کی شخصیت وغیرہ میں مختلف تبدیلیوں کو دیکھا۔ قد ایک انچ بڑھ گیا تھا، انگلیوں کی لمبائی اور پاؤں کا سائز بھی بڑھ گیا تھا۔

موجودہ پیرول کی مدت کے دوران مبینہ ڈیرہ سربراہ یا ڈمی شخص کی طرف سے شائع کردہ ویڈیوز اور تصاویر کے مشاہدے سے واضح طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے اپنے چہرے اور ہاتھوں میں میک اوور یا ماسک لگایا ہوا ہے۔