جہانگیرپوری تشدد کا اہم ملزم فرید بنگال سے گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
جہانگیرپوری تشدد کا اہم ملزم فرید بنگال سے گرفتار
جہانگیرپوری تشدد کا اہم ملزم فرید بنگال سے گرفتار

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے دارالحکومت کے جہانگیر پوری میں تشدد کے معاملے میں مغربی بنگال سے ایک اہم ملزم فرید کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔

گرفتار ملزم 16 اپریل کو جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان تشدد کے سلسلے میں مطلوب تھا۔

تشدد میں آٹھ پولس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ بالآخر پولس نے مغربی بنگال سے فرید نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس سے پہلے دن میں پولس نے تشدد کے مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

جہانگیرپوری تشدد کیس میں اب تک دو نابالغوں سمیت 30 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔