جہانگیرپوری تشدد: ملزم انصار کے بارے میں پولیس نے کئے کئی انکشافات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-04-2022
 جہانگیرپوری تشدد: ملزم انصار کے بارے میں پولیس نے کئے کئی انکشافات
جہانگیرپوری تشدد: ملزم انصار کے بارے میں پولیس نے کئے کئی انکشافات

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

ذرائع کے مطابق جہانگیرپوری تشدد کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ مرکزی ملزم محمد انصار شیخ منشیات سپلائی کرتا تھا۔

وہیں انصار نے جنوبی دہلی کے ایک تاجر کی بی ایم ڈبلیو کار بھی ضبط کی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انصار نے پوچھ گچھ کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملزم نے اپنے غیر قانونی کاروبار سے پیسہ کمایا۔ انصار نے شروع میں کباڑی کا کام کیا اور بعد میں ہیروئن اور اسمک کی سپلائی کرنے لگا۔ اسے یہ بھی خدشہ تھا کہ اگر وہ نشہ آور اشیاء سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو وہ طویل قید کی سزا پائے گا۔اس خوف کی وجہ سے اس نے اپنا منشیات کا کاروبار ختم کردیا۔

پھر انصار نے شمال مغربی دہلی میں 'سٹا' چلانا شروع کیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کو بی ایم ڈبلیو کار کے ساتھ انصار کی چند تصاویر تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ ایک تصویر میں وہ گاڑی کے بونٹ پر کھڑا نظر آ رہا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ کار جنوبی دہلی کے ایک تاجر کی تھی۔ یہ ایک متنازعہ بی ایم ڈبلوکار تھی اور انصار اس کا استعمال غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے کرتا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انصار نے بعد میں بی ایم ڈبلو کسی ایسے شخص کو دی جو مغربی بنگال میں رہتا تھا۔ کار کے مالک نے دہلی پولیس میں کیس درج کرایا تھا۔ پولیس نے انصار سے پوچھ گچھ کی تو وہ مغربی بنگال سے بی ایم ڈبلو کار واپس لے آیا۔ پھر اسے اس کے حقیقی مالک کے حوالے کر دیا۔

کرائم برانچ اب اس کے مغربی بنگال کنکشن کی تلاش کر رہی ہے۔