پونچھ : وی ڈی سی ممبر محمد فضل کے بیٹے نے کی خودکشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-04-2022
پونچھ : وی ڈی سی ممبر محمد فضل کے بیٹے نے کی خودکشی
پونچھ : وی ڈی سی ممبر محمد فضل کے بیٹے نے کی خودکشی

 

 

آواز دی وائس، جموں

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں گاؤں کی دفاعی کمیٹی (وی ڈی سی) کے رکن کے بیٹے نے جمعرات کو اپنے والد کی رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 28 سالہ گلزار احمد، ولد محمد فضل (وی ڈی سی ممبر) نے پونچھ ضلع کے بفلیاز علاقے کے مرہ گاؤں میں صبح 9.30 بجے کے قریب اپنے والد کی رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ موقع پرہلاک ہوگیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ کے اس قدم کی وجہ کوئی گھریلو معاملہ لگتا ہے۔ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔