حاجن میں لشکرطیبہ سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

Story by  اے این آئی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-07-2021
گرفتار  شخص
گرفتار شخص

 

 

 آواز دی وائس/ سری نگر

 جموں و کشمیر پولیس نے بانڈی پورہ کے حاجن میں دشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شخص کے پاس سے گولہ بارود کے علاوہ ایک چینی پستول بھی برامد ہوا ہے، حکام نے اس کی جانکاری دی ہے۔۔۔۔۔ بانڈی پورہ پولیس ، 13 راشٹریہ رائفلز ، آئی آر پی 21 ویں بٹالین (بی این) اور 45 بی این سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گرفتار ہوا ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت مزمل شیخ کے طور پر کی گئی ہے، جو قصبہ حاجن کے چندگیر کا رہائشی ہے۔

ناکہ پر چیکنگ کے دور ایک مشکوک شخص کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، اس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مزمل شیخ نے دہشت گرد تنظیم لشکرِ طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی،اسے حاجن شہر اور اس کے گردونواح میں تخریبی کارروائیاں کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر، اس کے خلاف مزید تفتیشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔