کشمیر: 'ہر گھر ترنگا' پینٹنگ مقابلے میں طلباء نے لیاحصہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-08-2022
کشمیر:  'ہر گھر ترنگا' پینٹنگ مقابلے میں طلباء  نے لیاحصہ
کشمیر: 'ہر گھر ترنگا' پینٹنگ مقابلے میں طلباء نے لیاحصہ

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر کے شہرپلوامہ میں'ہر گھر ترنگا' پینٹنگ مقابلےمیں بہت سے طلباء نے حصہ لیا ہے۔ خیال رہے کہ ہمدانیہ مشن کے زیر اہتمام 'ہر گھر ترنگا' مہم کے تحت منعقدہ پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کرایا گیا تھا۔ 

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہائی اسکول پامپور۔ یہ مقابلہ منگل کو زونل فزیکل ایجوکیشن آفس پلوامہ نے اسکول کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔ 'ہر گھر ترنگا' آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام ایک مہم ہے۔یہ ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پراپنے گھروں میں ترنگا لہرانے کی ترغیب دیتی ہے۔

 اس موقع پر وادی کشمیر میں مختلف محکموں اور اسکولوں کی طرف سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں اور پینٹنگ مقابلہ اسی اقدام کا حصہ تھا۔

  فزیکل ایجوکیشن آفیسر پامپور، مہراج اندرابی زونل نے کہاکہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کی ہدایت پر ہم نے ہمدانیہ مشن ہائی اسکول پامپور میں پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ طلباء اس تقریب اور تھیم کے بارے میں بہت پرجوش تھے۔

یہ پینٹنگ مقابلہ ڈانڈی مارچ اور جلیانوالہ باغ تھا۔ طلباء نے اسکول اور دیگر شعبہ جات کے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے قومی پرچم، بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی اور دیگر مجاہدین آزادی کے اسکیچ بنائے۔