اسرو : پی ایس ایل وی سی-52 کی کامیابی کے ساتھ لانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2022
اسرو : پی ایس ایل وی سی-52 کی کامیابی کے ساتھ لانچ
اسرو : پی ایس ایل وی سی-52 کی کامیابی کے ساتھ لانچ

 

 

آواز دی وائس : انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے آج صبح 5.59 بجے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل دو چھوٹے کو پیسینجرسیٹلائٹس کے ساتھ لانچ کیا۔ یہ 2022 کا اسروکا پہلا لانچ مشن تھا، جس کے لیے 25 گھنٹے کی الٹی گنتی کل شروع ہوئی تھی۔

اسرو نے پی ایس ایل وی سی-52 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا، نئے چیئرمین ایس سوما ناتھ کی قیادت میں تین سیٹلائٹس کو درستگی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا گیا۔ پی ایس ایل وی سی-52کی 54 ویں پرواز تھی اور پی ایس ایل وی ۔ایکس ایل کنفیگریشن کا استعمال کرتے ہوئے 23 واں مشن تھا۔

پی ایس ایل وی -سی52/ای گھنٹے اور 30 منٹ کی الٹی گنتی کا عمل آج 04:29 بجے شروع ہو گیاتھا۔ لانچ وہیکل کو زمین کے مشاہدے کے سیٹلائٹ ای او ایس-04 کے مدار میں گردش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا وزن 1,710 کلوگرام ہے اور 529 کلومیٹر کے سورج کے ہم آہنگ قطبی مدار میں ہے۔ ای او ایس-04 ایک ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ہے جو زراعت، جنگلات اور باغات، مٹی کی نمی اور ہائیڈرولوجی اور فلڈ میپنگ جیسی ایپلی کیشنز کے لیے تمام موسمی حالات میں اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی ۔سی 52 کو کامیابی سے خلاء میں چھوڑے جانے پر بھاری خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا: پی ایس ایل وی ۔ سی52 مشن کے کامیاب لانچ پر بھارتی خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد ۔ای او ایس ۔04سیٹلائٹ ، زراعت، جنگلات اور شجر کاری، مٹی کی نمی اور ہائیڈرو لوجی کے ساتھ ساتھ سیلاب کے بارے میں نظر رکھنے کیلئے ہر موسم میں حالات کا پتہ لگانے کیلئے اعلیٰ قسم کی تصاویر فراہم کرےگا۔