اسلامو فوبیا: آئی ٹی کے نئے اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2021
 سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

 

 

   نئی دہلی :سپریم کورٹ نے پیر کو سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ ملک کے ایک کسی خاص طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا ان کی توہین کرنے والے پوسٹ یا پیغامات کو روکنے اور ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت کو ایک ہفتہ ملتوی کردی اور درخواست گزار کو مشورہ دیا کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق نئے قواعد پڑھ کر آئیںچیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ایڈووکیٹ خواجہ اعجازالدین کی عرضی کی سماعت آئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ دریں اثنا ، جسٹس رمن نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ وہ کیوں ان امور کو اٹھانا چاہتے ہیں جن کو لوگ بھول رہے ہیں؟ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے پوچھا ، "کیا آپ نے آئی ٹی کے نئے قواعد کو پڑھا ہے؟" اس کے جواب میں ، درخواست گزار نے کہا کہ نئے قواعد فرقہ واریت پھیلانے کے لئے کوئی حل فراہم نہیں کرتے ۔ تب عدالت نے اس سے کہا کہ وہ آئی ٹی ایکٹ کو صحیح طور پر پڑھ کر اور اس پر ہوم ورک کرکے آئیں۔ درخواست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والے پوسٹس سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔